تازہ ترین

پاکستان کا ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادیو کوآج قونصلر رسائی دینے کا اعلان

ملتان (آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن جادھو کو (آج ) پیر کو قونصلر رسائی دی جائے گی ،پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل کرنے کا پابند ہے،عالمی عدالت کے فیصلے کے تناظرمیں کلبھوشن کوقونصلررسائی دے رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں کرفیوکو28واں روز ہے،ان حالات میں مذاکرات کیسے ہوں گے، ہم مسئلہ کشمیرکوہرفورم پراٹھارہے ہیں،آج یورپی یونین میں مسئلہ کشمیرزیربحث آئیگا، ، پاکستان پرامن ہے،بھارتی اقدامات سے خطے کیامن کوخطرہ ہے، اگر بھارت نے جارحیت کی توبھرپورجواب دیاجائیگا، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے،ہم دفاع کرناجانتی ہیں، خلیجی ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے ہوں گے، وقت ثابت کرے گا کہ خلیجی ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے مگر فیصلہ وزیراعظم مناسب وقت پر کریں گے۔ اتوار کو ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان پر تشدد کیا جا رہا ہے،وزیراعظم نے اسلامک کمیونٹی فار نارتھ امریکا سے درخواست کی کہ وہاں کے لوگ کشمیریوں کے حق کے لیے آواز بلند کریں، کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہو رہا ہے، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، آج ہٹلر کی سوچ مودی کی صورت میں برصغیر پر مسلط کی جا رہی ہے، ہر کسی کو ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، تاریخ میں ایسے بلیک آٹ کی مثال نہیں ملتی جیسا مقبوضہ کشمیر میں کیا گیا، بھارت خود کو جمہوری ملک کہتا ہے لیکن وہاں میڈیا پر شدید پابندی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے مگر یہ فیصلہ وزیراعظم مناسب اور اپنی پسند کے وقت پر کریں گے، مسئلہ کشمیرپر خلیجی ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے ہوں گے، وقت ثابت کرے گا کہ خلیجی ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،کشمیر کے معاملے پر اپوزیشن کے کرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن نے اسمبلی کی حد تک ہماری قرارداد پر ساتھ دیا، اگر ریلی میں اپوزیشن کا چہرہ دکھائی دیتا تو کشمیریوں کو اچھا پیغام جاتا، اپوزیشن اگر کشمیر آور میں شرکت نہ کر سکی تو آئندہ ریلیوں میں شرکت کرے،مقبوضہ وادی میں 28دن سے کرفیوہے، کشمیریوں کاجینادوبھرکردیاگیاہے ،کشمیری قیادت نظربندہے،اس حالات میں مذاکرات کیسے ہوں گے، ہم مسئلہ کشمیرکوہرفورم پراٹھارہے ہیں،آج یورپی یونین میں مسئلہ کشمیرزیربحث آئیگا، کشمیرپاکستان کی شہ رگ اورمستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے تناظرمیں کلبھوشن کوقونصلررسائی دے رہے ہیں، پاکستان پرامن ہے،بھارتی اقدامات سے خطے کیامن کوخطرہ ہے، اگر بھارت نے جارحیت کی توبھرپورجواب دیاجائیگا، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے،ہم دفاع کرناجانتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوآئی سی نے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوہٹانیکامطالبہ کیاہے، امریکی کانگریس میں بھی کشمیرکامسئلہ پہنچ گیاہے عمران خان بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیراٹھائیں گے اس وقت پاک بھارت مذاکرات کاامکان دکھائی نہیں دیرہا،3تاریخ کولندن میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے تاریخی مظاہرہ ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*