تازہ ترین

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (آ ئی این پی)پاکستان نے زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جمعرات کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، غزنوی میزائل کا تجربہ رات میں کیا گیا اور رات کے وقت میزائل داغنے کی کامیاب تربیتی مشق کی گئی،میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کامیاب میزائل تجربے پر چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، پاک بحریہ کے سربراہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ نے قوم کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم پاکستان نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور ٹیم کو مبارکباد دی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*