تازہ ترین

پاکستان پائیدار امن و استحکام کی جانب گامزن ہے، آرمی چیف

کوئٹہ (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پائےدار امن و استحکام کی جانب گامزن ہے، مستقبل کے چےلنجز کا مقابلہ کر نے کے لئے پاکستان معاشرے کے تمام طبقات کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ، نوجوان کو انفرادی و اجتماعی فوقیت کے حصول کے لئے قومی یکجہتی کے ساتھ صحیح سمت پر کام کرتے رہنا ہوگا، آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا جہا ں انہیں خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا آرمی چیف نے خوشحال بلوچستان منصوبے کی تکمیل میں آسانی کے لئے صوبہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہابعد ازاں چیف آف آرمی سٹاف نے نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ کوئٹہ میں نو تعمیر شدہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کیمپس کا افتتاح کیا جس کا انہوں نے جنوری 2017 میں اعلان کیا تھا نسٹ کےمپس 2 سال 8 ماہ کی مدت میں مکمل کیاگیا ہے ، یونیورسٹی کے پہلے بیچ میں 550طلباءوطالبات سول انجےنئرنگ ، کمپیوٹر سائنس میں بی ایس کریں گے جبکہ یونیورسٹی میں واٹر ریسورس انجےنئرنگ مینجمنٹ، ٹنلنگ، مائننگ انجےنئرنگ ،کمپیوٹر اور الائیڈ سائنسز پروگراموں میں ایم ایس کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جائےگا ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباءسے بھی خطاب کیا انہوں نے بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی تعریف کی اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ مختلف شعبوں میں آئندہ مواقعوں کے حصول کے لئے خود کو قابل بنائیںانہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مثبت رفتار کے ساتھ پائیدار امن و استحکام کی سمت اپنے سفر کے ارتقاءکے عمل سے گزر رہا ہے ملک کے نوجوانوں کو انفرادی اور اجتماعی فوقیت کے حصول کے لئے قومی یکجہتی کے ساتھ صحیح سمت پر کام کرتے رہنا ہوگاانہوں نے مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات سے مشترکہ طور پر اپنانے پر زور دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*