تازہ ترین

پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اداروں کی رکنیت حاصل کرلی۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے، اور اقوام متحدہ نے پاکستان کو 3 اداروں کی رکنیت دے دی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے جرائم کی روک تھام، خواتین سے متعلق کمیشن اور پاپولیشن اینڈ ڈویلیمپنٹ کمیشن کی رکنیت حاصل کی ہے، اور پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت یکم جنوری 2022 سے سنبھالے گا، کمیشن مختلف معاشی اور معاشرتی امور پر بین لالقوامی کردار ادا کرتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*