تازہ ترین

پاکستان ریلوے ہمارا قومی اثاثہ ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

Districts_of_Balochistan,_Pakistan_with_district_names

کوئٹہ(خ ن)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہرنیاز رانا نے اتوار کے روز کویٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ ریلوے اسٹیشن پہنچے پر ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پاکسٹ ریلوے کویٹہ علی محمد آفریدی اور دیگر متعلقہ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارمز، مسافروں کو دی جانے والی سہولیات اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا۔ ڈی ایس کویٹہ نے چیف سیکرٹری کو ریلوے اسٹیشن میں مسافروں کو دی جانے والی سہولیات، اسٹیشن کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور مسافروں کو درپیش مشکلات سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریل گاڑی کی سفر محفوظ اور کم خرچ ہونے کی وجہ سے روزانہ ہزاروں افراد اس میں سفر کرنے کو ترجیحی دیتے ہیں اس لیے یہ ضروری ہے کہ مسافروں کو تمام بنیادی سفری سہولیات فراہم ہونے چاہئیں، انہوں نے ہدایت کی کہ کویٹہ سمیت دیگر تمام ریلوے اسٹیشنوں کی صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ریلوے کراسنگز اور پھاٹکوں پر عملے کی تعیناتی یقینی بنایا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کویٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرینوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، چیف سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان ریلوے ہمارا قومی اثاثہ ہے اس کی بہتری اور ترقی کے لئے ہمیں قومی جذبے سے سرشار ہو کرکام کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے شمار صدیوں پرانی تاریخی ریلوے ٹریک اور سرنگیں موجود ہیں ان سرنگوں تک رسائی آسان اور بہتر بنانے سے قومی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ مل سکے گا جس سے ریلوے کثیر ریونیو حاصل کرسکتا ہے۔قبل ازیں چیف سیکرٹری بلوچستان، ڈی ایس ریلوے اور دیگر متعلقہ حکام نے کویٹہ تا کولپور ٹرین میں سفر کر کے مختلف اسٹیشنز، پلیٹ فارمز اور ریلوے کراسنگز کا معائنہ کیا۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*