تازہ ترین

پاکستان ایک اور لیجنڈ اداکار سے محروم ہو گیا

لاہور( شوبز ڈیسک) شوبز شخصیات نے لیجنڈ اداکار عابد علی کے انتقال پر گہرے رنج غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے دنیا سے چلے جانے سے فن کا ایک اور باب بند ہو گیا ، عابد علی نے اپنی لازوال اداکاری اور تخلیقی کام کے ذریعے جو نام اور مقام بنایا شاہد ہی کوئی دوسرا فنکا راس منزل کو حاصل کر سکے ۔سینئر اداکار قوی خان ، مسعود اختر ، محموداسلم ، شبیر جان ، سہیل اصغر ،جاوید شیخ ،بہروز سبزواری ،شان ، سید نور ، ثناء، نبیل ، معمر رانااور دیگر نے عابد علی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغات میں کہا کہ پاکستان ایک اور لیجنڈ اداکار سے محروم ہو گیا، فن کی دنیا میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*