تازہ ترین

پاکستان اور چین آہنی برادر ملک ہیں،عمران خان

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں قانون کی بالادستی،مساوات اور انصاف کے اصل مشن پرسختی سے کاربندہے، پاکستان اور چین آہنی برادر ملک ہیں،پاکستان عالمی امن، ترقی اور نظام برقرار رکھنے کیلئے چین کی کاوشوں کی حمایت کرتا ہے،ہمیں پوری انسانیت کیلئے مشترکہ مستقبل جیسے باوقار مقصد کیلئے مل کر بڑھنا ہوگا، چین میں غربت کا خاتمہ، انسداد کرپشن کی مہم اور قوم کی تعمیر قابل تعریف ہے، چینی قوم نے غیرملکی قبضے کے خلاف جدوجہد کی، ماؤزے تنگ نے چین کے عوام کی قومی خودمختاری، خود داری اور خود اعتمادی کو دنیا میں بلند کیا، سی پی سی کی تاریخی کامیابی عوامی، ترقی کے فلسفے پر مرتکز تھی، عوام کی خدمت، غربت کا خاتمہ، انسداد کرپشن کی مہم اور قوم کی تعمیر حقیقی معنوں میں قابل تعریف ہے اور ہم پاکستان میں بھی اس پر عمل کرنے کی توقع رکھتے ہیں، سی پی سی نے دنیا بھر میں سیاسی جماعتوں کے لیے نئے پہلو متعارف کروائے ہیں اور ثابت کردیا کہ سیاسی طاقت عوام کی تقدیر بدلنے کا باعث ہوتی ہے۔ منگل کوکمیونسٹ پارٹی چائنا اور عالمی سیاسی جماعتوں کی سربراہ کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور عالمی سیاسی جماعتوں کے سربراہ اجلاس سے خطاب باعث اعزاز ہے اور کمیونسٹ پارٹی کے 100ویں یوم تاسیس پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس پر تبادلہ خیال عوام کی خوشحالی سے متعلق پیش رفت میں سیاسی جماعتوعں کے کردار پر روشنی ڈالے گا،1921میں قائم ہونے والی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا عالمی تاریخ میں انتہائی دوررس اثرات کا حامل واقعہتھا، پاکستان عالمی ترقی میں سی پی سی کے فلسفے کی حمایت کرتا ہے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور پی ٹی آئی میں ترقی کافلسفہ مشترک ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری بی آرآئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور ہم اپنے بنیادی مفادات کے حصول میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پی سی کا چینی قوم کو عظیم تر بنانے اور پی ٹی آئی کا نیاپاکستان وژن دونوں ممالک کے عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہے دونوں جماعتیں جدوجہد،عزم اورثابت قدمی کے مشترکہ جذبے ی بھی حامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ملک میں قانون کی بالادستی،مساوات اور انصاف کیاصل مشن پرسختی سے کاربندہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی برادر ملک ہیں ہمیں پوری انسانیت کیلئے مشترکہ مستقبل جیسے باوقار مقصد کیلئے مل کر بڑھنا ہوگا، کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے100ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتا ہوں کمیونسٹ پارٹی چائنا نے دنیامیں سیاسی جماعتوں کوکامیابی کی نئی جہت دی عوامی ترقی کا فلسفہ مدنظررکھا، کالونیوں کے نظام کے خاتمے کے بعدچین نے عوام کوترجیح دی چین کے ترقی کے فلسفے سے عوام میں خوشحالی ممکن ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام ایشیا بھر میں سماجی تحفظ کے بڑے اور نمایاں پروگراموں میں سے ایک ہے احساس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 80 لاکھ مستحقین کو سماجی تحفظ فراہم کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*