تازہ ترین

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز(آج) سے شروع ہوگی

سینٹ جونز(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اگلے سال آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ اور آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں،اس سلسلے میں (آج)بدھ کے روز پاکستان ویمن ٹیم کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم سے ہونے جا رہا ہے۔پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کاپہلا میچ انٹیگاکے کولیج کرکٹ گراؤنڈ میں بدھ کے روز کھیلا جا ئے گا۔اس سال پاکستان ویمن ٹیم اپنا چوتھا ایک روزہ میچ کھیلنے جا رہی ہے،اس سے قبل پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں تین ایک روزہ میچ کھیل چکی ہے۔پہلا ایک روزہ میچ کے علاوہ کولیج کرکٹ گراؤنڈ میں دوسرا اور پانچویں میچ بلترتیب9 اور 18 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ندا ڈار نے اس سیریز کے دوران ٹی ٹونی وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔19 سالہ فاطمہ ثناء اور ڈیانا نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ندا ڈار کی باؤلنگ نے مخالف ٹیم کے رنز روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر جویریہ خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے باؤلنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،اب ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے بیٹنگ لائن کو پرفارم کرنا ہو گا۔جویریہ خان 2744 رنز بنا کر ویمن ٹیم کی ایک روزہ میچوں کی کامیاب ترین بلے باز ہیں۔جویریہ خان نے کہا کہ یہ پانچ میچ ہمارے لیے بہت اہم ہیں،ان میچز سے ورلڈ کپ کوالیفائر مرحلے اور اگلے سال ویمن ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں مدد ملے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن کے پرفارم کرنے سے اچھے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ٹی ٹونٹی سیریز سے ہمیں بیٹنگ کنڈیشنز کو سمجھنے میں کافی مدد ملی۔ہم ایک روزہ سیریز میں بہتر پرفارم کریں گی اور بیٹسمینوں کو مشکل حالات میں خود کو پرسکوں رکھنے کی کوشش کرنا ہو گی۔ٹی ٹونی میں شکست پر جویریہ خان کا کہنا تھا، ہم نے میچز جیتنے کے لییسخت محنت کی تھی۔ہم نے بیٹنگ پر بہت کام کیا،بدقسمتی سے ہم ایک یونٹ کی طرح پرفارم کرنے میں ناکام رہے لیکن ہماری باؤلنگ نے بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جو کہ ایک خوش آئند عمل ہے۔نڈا ڈار اور انعم امین بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ فاطمہ ثناء ایک نوجوان کے طور پریشر میں حالات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*