پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ (آج) سے شروع ہو گا،قومی ٹیم کلین سوئپ کیلئے پرعزم

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اورآخری ٹیسٹ (آج)جمعرات سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم کو سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہے،قومی ٹیم سیریز میں کلین سوئپ کیلئے پرعز م ہے جبکہ مہمان ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا،میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے مسلسل تیسرے روز سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی قومی کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی خوب پسینہ بہایا،فزیکل فٹنس کی مختلف ڈرلز میں بھی سب شریک ہوئے۔جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ برقرار رکھا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ سے قبل پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ (آج)جمعرات سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں دوسری بار اس گراﺅنڈ پر آمنے سامنے ہونگی۔اس سے قبل اکتوبر1997میں دونوں ٹیموں کے مابین پنڈی میں کھیلا گیا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی تیاریاں تیز کر دی ہیں، دونوں ٹیموں نے مسلسل تیسرے روز سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔پریکٹس سیشن صبح دس سے دن ایک بجے تک جاری رہا۔ کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی خوب پسینہ بہایا۔فزیکل فٹنس کی مختلف ڈرلز میں بھی سب شریک ہوئے۔دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ برقرارہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزنے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔17 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں اوپنرز عابد علی (سینٹرل پنجاب) اور عمران بٹ (بلوچستان)،مڈل آرڈربیٹسمین اظہر علی (سینٹرل پنجاب) ، بابر اعظم (کپتان، سینٹرل پنجاب) ، فواد عالم (سندھ) اور سعود شکیل (سندھ)،آلراو¿نڈرز فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب) اور محمد نواز (ناردرن)،وکٹ کیپرزمحمد رضوان (نائب کپتان، خیبر پختونخوا) اور سرفراز احمد (سندھ)،اسپنرز نعمان علی (ناردرن) ، ساجد خان (خیبر پختونخوا) اور یاسر شاہ (بلوچستان)،فاسٹ باو¿لرزحارث رو¿ف (ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا) اور تابش خان (سندھ) شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*