پاکستان اور جنوبی افریقا مابین تیسرا ٹی 20(آج)کھیلا جائیگا

سینچورین(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی 20(آج)بدھ کوکھیلا جائے گا۔4میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی(آج) بدھ کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ نےپاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارا برا دن گزرچکا، ہم شکست کو پس پشت ڈال کر مثبت چیزوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے،ایک بار پھر سیریز میں برتری حاصل کرنے کی پوری کوشش ہوگی، مجھے اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد اور یقین ہے کہ اگلے میچ میں ہم اچھا پرفارم کریں گے۔ قومی کپتان نے مزید کہاکہ دوسرے میچ میں فتح کا کریڈٹ جنوبی افریقہ کو بھی دینا چاہیے، مختلف پچ پر انھوں نے بہت اچھی بولنگ کی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی 20(آج)بدھ کوکھیلا جائے گا۔4میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی(آج) بدھ کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*