تازہ ترین

پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلے پر اتفاق

تہران (آئی این پی ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تہران نیشنل پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچے جہاں پر چیرمین پاکستان ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ احمد امیر آبادی فراھانی نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تہران میں چیرمین پاکستان، ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ احمد امیر آبادی فراھانی کے ساتھ ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین احمد امیر آبادی فراھانی نے ایران آمد پر وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور ایران کے مابین یکساں مذہبی ،ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار، گہرے دو طرفہ برادرانہ مراسم ہیں،پاکستان، ایران کے ساتھ پارلیمانی روابط کے فروغ کیلئے پر عزم ہے،فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط بڑھانے کیلئے، پہلے سے موجود پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو متحرک اور فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ فریقین نے پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*