تازہ ترین

پاکستان افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں ہے،شاہ محمود قریشی

کابل(آئی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے فغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کی جس دوران دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور،تجارتی و اقتصادی شعبہ جات میں تعاون بڑھانے اور افغان عوام کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں اور انسانی بنیادوں پر افغان بھائیوں کی مدد کیلئے پرعزم ہے۔ہم دو طرفہ تجارت بڑھانے کے متمنی ہیں اور افغان شہریوں بالخصوص تاجروں کے لیے ویزہ سہولیات، نئے بارڈر پوائنٹس کا اجرا اور نقل و حرکت میں سہولت کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی‘انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید‘ وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق‘ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،سیکرٹری کامرس صالح احمد فاروقی، چیئرمین پی آئی اے ائیر مارشل (ر) ارشد ملک، چیئرمین نادرا طارق ملک،کسٹم، ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران پر مشتمل وفد کے ہمراہ جمعرات کو افغانستان پہنچ گئے۔ وفد نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کی۔کابل ائیرپورٹ پہنچنے پر افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی، افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان اور وزارت خارجہ افغانستان کے سینئر حکام نے پاکستانی وفدکا خیر مقدم کیا۔دوران ملاقات دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور،تجارتی و اقتصادی شعبہ جات میں تعاون بڑھانے اور افغان عوام کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان، انسانی بنیادوں پر افغان بھائیوں کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کا متمنی ہے، افغان شہریوں بالخصوص تاجروں کے لیے ویزہ سہولیات، نئے بارڈر پوائنٹس کا اجرا اور نقل و حرکت میں سہولت کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں، پاکستان، افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*