تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے مندی کی زد میں رہی

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے مندی کی زد میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس300سے زائد پوائنٹس گھٹ کر44400پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے22ار ب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے کم ہو کر77کھرب روپے رہ گیا جبکہ56.04فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں2دن تیزی رہی اس دوران انڈیکس385.62پوائنٹس بڑھ گیا تاہم آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام میں شمولیت کے لئے مذکراتی عمل میں پاور ٹیرف میں اضافے سمیت ممکنہ طور پر دیگر سخت شرائط لاگوہونے کے خطرات اور ستمبر میں افراط زر کی شرح بڑھ کر9فیصد فیصد تک آنے ،پینڈورا پیپر میں حکران جماعت کے نمائندوں کے نام آنے ،وزیر اعظم کا تحقیقاتی سیل قائم کرنے ،ملکی برآمدات بڑھنے کے باوجود تجارتی خسارہ 11.7ارب ڈالر کیساتھ 101فیصد بڑھنے ،خام تیل کی عالمی قیمت 86ڈٓلر فی بیرل تک پہنچے جیسے عوامل پیش نظر مارکیٹ کاروباری اتار چڑھا کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*