پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ،سرمایہ کاروں کے 11ارب ڈوب گئے

کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 44400پوائنٹس سے گھٹ کر 44300پوائنٹس پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 11ارب روپے ڈوب گئے جبکہ52.24فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی کاروبار کے آغا ز پر تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 44610.44پوائنٹس کی نئی سطح پر جا پہنچا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکس میں فروخت کے دباﺅ کے سبب انڈیکس44199پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا ۔مندی کے اثرات زیادہ غالب رہنے اور سرمایہ کاروں و مالیاتی اداروں میںجانب سے نئی سرمایہ کاری نہ ہونے کے سبب مارکیٹ منفی زون میں بند ہو ئی ۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں127.15پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44428.10پوائنٹس سے کم ہو کر 44300.95پوائنٹس پر آگیا جبکہ71.85پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18242.19پوائنٹس سے کم ہو کر 18170.34پوائنٹس ہو گیا اس طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30322.07پوائنٹس سے گھٹ کر 30286.19پوائنٹس پر بند ہوا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*