تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی

کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47400پوائنٹس سے گھٹ کر47300پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب روپے سے گھٹ کر 82کھرب روپے پر آگیا،کاروباری مندی کے سبب 65.61فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبا ر کا آغاز مثبت ہوا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس 47200پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا تاہم کاروبا کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 82.96پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس47429.12پوائنٹس سے گھٹ کر 47346.16پوائنٹس ہو گیا اسی طرح12.05پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19016.89پوائنٹس سے کم ہو کر 19004.84پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32555.72پوائنٹس سے کم ہو کر 32466.41پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب81کروڑ46لاکھ7ہزار225روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب16ارب 97کروڑ20لاکھ45ہزار894روپے سے کم ہو کر 82کھرب94ارب15کروڑ74لاکھ38ہزار669روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو17ارب روپے مالیت کے 54کروڑ13لاکھ 7ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*