تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاو¿ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے کے ایس ای100انڈیکس 65.30پوائنٹس کی کمی سے31481.31پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ45فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو10ارب56کروڑ65 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 44.52فیصدکم رہا۔گزشتہ روز سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 31628پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*