تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز ،پیر کو مندی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس829.42پوائنٹس کی کمی سے 30520.60پوائنٹس کی سطح پر آگیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے باعث فیصد80.29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی یکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروںکوایک کھرب12ارب 89کروڑ18لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاجب کہ کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت94.70 فی صدکم رہا ۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز فروخت کا دباو¿ دیکھنے میں آیااور سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری کے بجائے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کو ترجیع دیتے نظر آئے جس کے باعث مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 31ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 30410پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس829.42پوائنٹس کی کمی سے 30520.60پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 452.58پوائنٹس کی کمی سے14395.38پوائنٹس ،کے ایم آئی30انڈیکس1945پوائنٹس کمی سے47931.04پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس408.48پوائنٹس کمی سے 22532.01پوائنٹس پربندہوا ۔گزشتہ روزمجموعی طورپر335کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے56کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ،269کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب12ارب 89کروڑ18لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر62کھرب27ارب10کروڑ35لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روزمجموعی طور پر12کروڑ20لاکھ81ہزارشیئرزکاکاروبارہواجو جمعہ کی نسبت 12کروڑ20لاکھ 81ہزار شیئرزکم ہے ۔قیمتوں کے اتارچڑھاو¿ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 108.65روپے اضافے سے 2281.65روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 27.30روپے اضافے سے576روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی مری بریوری کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 38.60روپے کمی سے734.40روپے اوربہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت 38روپے کمی سے762روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے لوٹی کیمکل،بینک آف پنجاب، میپل لیف، کے الیکٹرک ،پاک الیکٹران ،یونٹی فوڈز،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹی آر جی پاک ،فوجی فوڈز اورسلک بینک کے شیئرز سرفہرست رہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*