تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کو 85ارب81کروڑ15لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

کراچی(کامرس ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںایک روزہ تیزی کے بعد بدھ کو پھر مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں 41ہزار کی نفسیاتی حدگرگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 632.88پوائنٹس کی کمی سے40571.48پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ حصص فروخت کا دباو¾ بڑھنے کے باعث 72.90فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ہوئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 85ارب81کروڑ15لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 33.95فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس41439پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے40496پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 40500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی غالب رہی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس632.88پوائنٹس کی کمی سے40571.48پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس264.83 پوائنٹس کی کمی سے 17205.34پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 325.26پوائنٹس کی کمی سے28969.98پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے98کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ304میں کمی اور15کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*