تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں محدود پیمانے پر تیزی

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو محدود پیمانے پر تیزی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس47100پوائنٹس سے بڑھ کر47200پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں21ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 55.87فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے دن پیٹرولیم ،ٹیلی کام ،فارما اور بینکنگ سیمت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کے بعد ٹریڈن کے دوران انڈیکس ایک موقع پر47377پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا کے سبب انڈیکس47200پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔ پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں72.17پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 47198.29 پوائنٹس سے بڑھ کر47270.46پوائنٹس ہو گیا اسی طرح12.336پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس18784.61پوائنٹس سے بڑھ کر18796.97پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32388.43پوائنٹس سے بڑح کر32503.33 پر بند ہوا ۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 21 ارب22کروڑ 83 لاکھ 16 ہزار 566روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82 کھرب 55 ارب 17کروڑ14لاکھ23ہزار497روپے سے بڑھ کر 82 کھرب 76 ارب 39 کروڑ 97 لاکھ 40ہزار63روپے ہو گیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*