تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

کراچی(کامرس نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 48100پوائنٹس سے بڑھ کر 48200پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 20ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا،کاروباری تیزی کے سبب 54.81فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبارکا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس 48400پوائنٹ کی حد عبور کر گیا تاہم کاروبارکے اختتام تک انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور48200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 81.04پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس48157.63پوائنٹس سے بڑھ کر48238.67پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 4.56پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 19421.09پوائنٹس سے بڑھ کر19425.65پوائنٹس ہو گیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 3278991پوائنٹس سے بڑھ کر32869.23پوائنٹس پر بند ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*