تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

کراچی (کامرس ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں زبردست جوش وخروش کے باعث کے ایس ای100انڈیکس48ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے مزید294.92پوائنٹس کے اضافے سے48191.26پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ61.28 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 48ارب61کروڑ24لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت1.43فیصد کم رہا۔گز شتہ روزکاروبار کے آغازسے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی اور ملکی معاشی اشاریوں میں مثبت پیش رفت کو دیکھتے ہوئے بھرپور سرمایہ کاری کے باعث تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 48ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے48241پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں 48200پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس294.92پوائنٹس کے اضافے سے 48191.26پوائنٹس پر بند ہواجب کہ 129.05پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19731.43پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس189.57پوائنٹس کے اضافے سے32428.26پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*