تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس447.24پوائنٹس کے اضافے سے31928.55پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 53.33فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 71ارب38کروڑ35 لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 1.4فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 31950پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*