تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

stock exchage pakistan declining

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روز مندی کے بعدکاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوزبردست تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی29900،30000،30100اور30200پوائنٹس کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں74ارب36کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت1.1.26فیصدزائدجبکہ69.79فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاک بھارت کشیدگی،خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور ملکی کی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے سبب بدھ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 29468پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے نتیجے میں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،فوڈز،ٹیلی کام،کیمیکل،بینکنگ اورتوانائی سمیت سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*