پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان غالب

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 32ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 195.91پوائنٹس کے اضافے سے32033.21پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ58.53 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 5ارب14کروڑ37لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 41.31فیصدکم رہا ۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاو¿ دیکھنے میں آیا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 31378پوائنٹس کی نچلی سطح پر اور 3284پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا جب کہ تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس195.91پوائنٹس کے اضافے سے32033.21پوائنٹس پر بند ہوا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*