تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت بڑھ گئی

کراچی (کامرس ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوتیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس118.17پوائنٹس کے اضافے سے 48211.70پوائنٹس کی سطح پہنچ گیاجب کہ59 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت26 ارب 25کروڑ42لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت2.54فیصد کم رہا۔گز شتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میںبھرپوردلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس48426پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتیزی کا رجحان آخر تک غالب رہااور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس118.17پوائنٹس کے اضافے سے 48211.70پوائنٹس پر بند ہواجب کہ 19.04پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19654.65پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس102.38پوائنٹس کے اضافے سے 32588.88پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر 422کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے249کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ150میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب31ارب19کروڑ66لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب57ارب45کروڑ8لاکھ روپے ہو گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*