پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت 62کروڑ49لاکھ بڑھ گئی

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہااورکے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سے45305.63پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 56.55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 62کروڑ49لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 50.08فی صد کم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس45467پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباو¾ بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 45400پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 75.45پوائنٹس کے اضافے سے45305.63پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*