تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری میں51ارب56کروڑ55 بڑھ گئے

stock exchage pakistan declining

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںچار روزہ تعطیلات کے بعد بدھ کو تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 487.63پوائنٹس اضافے سے30954.83پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 53.17فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کیا گیا لیکن مہنگے شیئرز کی خریداری زیادہ ہونے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں51ارب56کروڑ55 روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت106.74فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم بعد ازاں منافع حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباو¿ بڑھنے کے باعث 31ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*