تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدترین مندی

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی،کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے92ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب روپے سے گھٹ کر82کھرب روپے کی کم سطح پر آگیا، مندی کی لہر آنے سے75.72فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی دبا کی زد میں رہی سرمایہ کاروں نے منافع کی خاطر حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کی وجہ سے انڈیکس 47600،47500، 47400، 47300،47200اور47100پوائنٹس کی6بالائی حد سے نیچے گرگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 601.01پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس47603.36پوائنٹس سے گھٹ کر 47002.35پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 240.64پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19113.68پوائنٹس سے کم ہوکر 18873.04پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32563.64پوائنٹس سے کم ہوکر 32191.58پوائنٹس ہو گیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 92ارب62کروڑ50لاکھ97ہزار425روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب 16ارب 63کروڑ67لاکھ 62ہزار263روپے سے کم ہو کر 82کھرب24ارب 1کروڑ16لاکھ 64ہزار838روپے ہو گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*