تازہ ترین

پاکستانی قوم ڈاکٹر اے کیو خان کی ہمیشہ مقروض رہے گی، صادق سنجرانی

اسلام آباد(پ ر) محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں قائمقام صدر پاکستان محمد صادق سنجرانی سمیت سیاسی اور عسکری قیادت کے علاوہ دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔قائمقام صدر پاکستان محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان کا ایک عظیم محب وطن فرزند ہم سے بچھڑ گیا، آج ہر پاکستانی سوگوار ہے۔پاکستانی قوم ڈاکٹر اے کیو خان کی ہمیشہ مقروض رہے گی، ملک کی دفاعی صلاحیتیوں کو ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اہم کردار ادا کیا۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان ایک عظیم سرمایہ تھے قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔قائمقام صدر پاکستان محمد صادق سنجرانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر وحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔قائمقام صدر پاکستان محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائمقام چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی ڈاکٹر اے کیو خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔قائمقام چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی ایٹمی سائنسدان عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*