تازہ ترین

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا تسلسل جاری

کراچی (کامرس ڈیسک)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا تسلسل جاری ہے،بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرمزید10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں بھی 10پیسے سستاہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید10پیسے کی کی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.55روپے سے گھٹ کر156.45روپے اورقیمت فروخت156.65روپے سے گھٹ کر156.55روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں بھی10پیسے کی ریکارڈ کی گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*