تازہ ترین

پاکستانی اداکارہ منال خان کو حق مہر میں 2 لاکھ روپے ملے

کراچی (شوبز ڈیسک)حال ہی میں رشتہءازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ منال خان کو حق مہر میں 2 لاکھ روپے ملے۔منال خان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز و تصاویر تو سوشل میڈیا پر پہلے ہی وائرل تھیں ایسے میں صارفین اداکارہ کے جوڑے اور حق مہر سے متعلق چہ مگوئیاں کررہے تھے۔اب منال خان کے نکاح کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں نکاح پڑھاتے وقت مولوی صاحب کو 2 لاکھ روپے سکہ رائج الوقت کہتے س±نا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ منال خان کو دو لاکھ روپے حق مہر کی ادائیگی ہوئی۔یاد رہے کہ منال خان کی رخصتی رواں ماہ 10 تاریخ کو ہوئی تھی جبکہ ولیمے کی تقریب کا انعقاد گزشتہ شب کیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*