تازہ ترین

ٹی 20،ورلڈ کپ، وسیم اکرم نے 4ٹیموں کو فیورٹ قرار دیدیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے علاوہ تمام ٹیمیں تیار ہیں، پاکستان کو ورلڈ کپ کے لیے اب اسکواڈ فائنل کرلینا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ورلڈ کپ سر پر ہے اور قومی ٹیم اب تک تجربات کررہی ہے، ورلڈ کپ جیتنا ہے تو میچ ونر کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر جانا ہوگا، ورلڈ کپ کے لیے بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ٹاپ فور میں ہوں گی۔وسیم اکرم نے کہا کہ بابر اعظم نوجوان ہے تیزی سے کپتانی سیکھ رہا ہے، رضوان بھی اچھا کھیل رہا ہے لیکن وہ ریگولر اوپنر نہیں ہے، نوجوان کھلاڑی کو چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرانا نقصان دہ ہے۔پی ایس ایل سے متعلق وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے لیے وہ کھلاڑی مل گئے ہیں جن کی اسکواڈ میں ضرورت تھی، ہم 2020میں چیمپئن بن گئے اب نیا ٹورنامنٹ ہے، ہمارے پاس نمبر ون بلے باز بابر اعظم ہے، کپتان اچھا ہے، بولنگ میں محمد عامر بھی موجود ہے۔کراچی کنگز کے صدر نے کہا کہ ابوظہبی میں گرمی میں کھلاڑیوں کو مشکلات ہوں گی، کھلاڑی پروفیشنل ہیں گرم موسم سے جلد ہم آہنگ ہوجائیں گے۔وسیم اکرم نے کہا کہ کراچی کنگز انتظامیہ مل کر ٹیم کی بہتری کے لیے فیصلے کرتی ہے، انہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جو ٹیم کی ضرورت تھے، ہمارے پاس فاسٹ، اسپن بولنگ کا بہترین توازن ہے۔انہوں نے کہا کہ شرجیل خان میچ ونر کھلاڑی ہے، کراچی کنگز کے اوپنر اور مڈل آرڈر دونوں مضبوط ہیں، ہار سوچ کر میدان میں جائیں گے تو شکست ہی ہوگی، کھلاڑیوں کا ایک ہی گول ہے میچ جیتنا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے علاوہ تمام ٹیمیں تیار ہیں، پاکستان کو ورلڈ کپ کے لیے اب اسکواڈ فائنل کرلینا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ورلڈ کپ سر پر ہے اور قومی ٹیم اب تک تجربات کررہی ہے، ورلڈ کپ جیتنا ہے تو میچ ونر کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر جانا ہوگا، ورلڈ کپ کے لیے بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ٹاپ فور میں ہوں گی۔وسیم اکرم نے کہا کہ بابر اعظم نوجوان ہے تیزی سے کپتانی سیکھ رہا ہے، رضوان بھی اچھا کھیل رہا ہے لیکن وہ ریگولر اوپنر نہیں ہے، نوجوان کھلاڑی کو چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرانا نقصان دہ ہے۔پی ایس ایل سے متعلق وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے لیے وہ کھلاڑی مل گئے ہیں جن کی اسکواڈ میں ضرورت تھی، ہم 2020میں چیمپئن بن گئے اب نیا ٹورنامنٹ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*