تازہ ترین

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےلئے عاطف اسلم پاکستان کا ترانہ گانے کیلئے تیار؟

لاہور( شوبز ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں صرف چندروزباقی ہیں اورایسے میں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ گلوکار عاطف اسلم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے ترانہ گائیں گے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹوئٹ میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کاآفیشل ترانہ عاطف اسلم گانے والے ہیں جس میں بابر اعظم سمیت دیگر قومی کھلاڑی بھی نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ 17 اکتوبر سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں 8 ٹیمیں گروپ میچز کھیلیں گی جس میں 4 ٹیمیں دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کا آفیشل ترانہ پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*