تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، حسن علی کی پرواز سے اہلخانہ کیساتھ تصاویر وائرل

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دبئی روانگی کے دوران پرواز سے اہلخانہ کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دبئی روانہ ہوتے ہوئے کچھ اسٹوریز شیئر کی ہیں۔حسن علی نے اپنی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے گود میں اپنی ننھی پری کو لیا ہوا ہے ، یہ تصویر دورانِ پرواز لی گئی ہے۔اس کے بعد دیگر دو انسٹاگرام اسٹوریز میں حسن علی نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ لی گئی سیلفیز شیئر کی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*