ٹی وی پر جتنا بھی کام کےا ہے اس سے مطمئن ہوں ، پرستاروں کی محبتیں زندگی کا اثاثہ ہیں ‘بشری انصاری

لاہور (شوبز ڈیسک )سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ٹی وی پر جتنا بھی کام کےا ہے مےں اس سے مطمئن ہوں او رجہاں تک ہو سکا مےں نے بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کی ہے ، معیار بر قرار رکھنا مشکل کام ہے اور خاص طور پر جب آپ مقبول ہو جائیں تو یہ ذمہ د اری اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران بشریٰ انصاری نے کہا کہ میرے پرستاروں نے مجھے ہر کردار میں پسندکیا ہے اور آج مےں جس مقام اور بلندی پر کھڑی ہوں اس مےں مےرے پرستاروں کاسب سے بڑا ہاتھ ہے ،مےں ان کی محبتوں کی مقروض ہوں کےونکہ مجھے کراچی لاہور سمےت پورے ملک جس طرح سے محبت اور چاہت ملی وہ مےرے لئے ناقابل فراموش ہے اور پرستاروں کی یہ محبتےں مےری زندگی کا اثاثہ ہےں ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں ہمیشہ خوش رہتی ہوں ، دل میں کسی کےلئے حسد اور بغض نہیں رکھتی اور یہی میری خوبصورتی کا راز بھی ہے کیونکہ جب انسان کا اندر شفاف اور خوبصورت ہوتا ہے تو اس کا عکس اس کی شخصیت پر بھی واضح ہوتا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*