تازہ ترین

ٹیکساس میں فائرنگ،5افراد ہلاک،21زخمی، حملہ اور ہلاک

ٹیکساس(م ڈ ) امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ اور ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 3 پولیس اہل کاروں سمیت 21 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔حملہ آور سفید فام ہے جس کی عمر لگ بھگ تیس برس تھی۔ حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پر پولیس اہل کار کو نشانہ بنا کر کیا اور پھر پوسٹل سروس کی وین ہائی جیک کرکے فرار ہوگیا۔ میڈیا طلاعات کے مطابق حملہ آور چوری کی گئی وین کو چلاتے ہوئے بھی اندھا دھند فائرنگ کرتا رہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*