تازہ ترین

ٹیم مینجمنٹ نے شاہین کو بولنگ مشین بنادیا،مسلسل کرکٹ سے کارکردگی متاثر

کراچی(سپورٹس ڈیسک) ٹیم مینجمنٹ نے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ مشین بنادیا، جس کے باعث ان کی کارکردگی کا گراف دن بہ دن نیچے جارہا ہے۔نوجوان پیسر اس وقت تینوں فارمیٹ میں ٹیم کا حصہ ہیں اور مسلسل بولنگ کررہے ہیں، جس کے باعث وہ تھکاوٹ کا شکار ہیں، یہی وجہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پارہے ہیں۔جنوبی افریقا کیخلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز میں نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اب تک گیارہ اوورز کراچکے،جس میں انہوں نے ایک سو چودہ رنز دئیے اور صرف دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔سال دو ہزار بیس سے لے کر اب تک شاہین آفریدی 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، چھ میچز میں وہ کوئی وکٹ نہ حاصل کرپائے، آٹھ میچز میں انہوں نے 12 کھلاڑیوں کو آٹ تو کیا مگر کسی بھی میچ میں وہ تین کھلاڑیوں کو آٹ نہ کرسکے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*