تازہ ترین

ٹوئٹر کے مالک کا اکاونٹ بھی ہیک کرلیا گیا،نامناسب ٹوئیٹس شیئر

نیویارک(این این آئی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی کا اکاو¿نٹ ہیکرز نے ہیک کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جیک ڈورسی کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ چکلنگ اسکواڈ نامی گروپ نے ہیک کیا، جس کے بعد انہوں نے جیک کے اکاو¿نٹ سے نامناسب تویٹس شیئر کیے۔جیک ڈورسی کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ کو 42 لاکھ سے زائد صارفین فالو کررہے ہیں، جبکہ وہ خود 4 ہزار سے زائد اکاو¿نٹس کو فالو کرتے ہیں۔ہیکرز نے تقریباً 15منٹ تک جیک ڈورسی کے اکاو¿نٹ پر قابل اعتراض اور اشتعال انگیز ٹویٹس کیے۔جبکہ بعدازاں ٹوئٹر نے اعلان کیا کہ جیک ڈورسی کا اکاو¿نٹ واپس واپس لیا جاچکا ہے۔ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں اعلان کیا گیا کہ جیک ڈورسی کا اکاو¿نٹ اب محفوظ ہے اور ٹوئٹر سسٹم کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*