ٹشو پیپر سے وضوکے بیان پر ازھری عالم دین کے خلاف مصر میں ہیجان بپا

قاہرہ (م ڈ)مصر میں ان دنوں ایتھوپیا اور سوڈان کے ساتھ النھضہ ڈیم کی تعمیر کے تنازع کی خبروں کی بھرمار ہے جس میں ملک کو درپیش پانی کے مسائل پر بہت لے دے ہو رہی ہے۔ اسی تناظر میں جامعہ الازھر کے ایک عالم دین کا سوشل میڈیا کے ذریعے دیا جانے والا بیان جنگل میں آگ کی طرح پھیلا ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے جامعہ الازھر میں تقابلی فقہ کے استاد سعد الدین الھلالی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مصر میں پانی کی کمیابی پر قابو پانے کے لیے اللہ کی اس نعمت کا بہت سوچ سمجھ کر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ پانی کو وضو کرتے ہوئے خصوصی طور پر ضائع ہونے سے بچایا جائے۔انھوں نے اپنے موقف کی تائید میں سیرت رسول ﷺ سے احادیث کے کئی حوالے بھی دیے۔ ان کے بقول روزانہ کی بنیاد پر وضو کی صورت میں پانی کا استعمال بہت بڑا اسراف ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کی خاطر ہمیں وضو کے لیے گیلے ٹشو پیپر استعمال کرنے چاہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*