تازہ ترین

ٹریننگ جاری رہنی چاہیے ، بابر اعظم نے قرنطینہ سے نئی ویڈیو شیئر کر دی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قرنطینہ سے اپنی نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹریننگ جاری رہنی چاہئے۔بابر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ایک کمرے میں ٹریننگ کرتے ہوئے اپنی ایک منٹ آٹھ سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی جس میں کپتان ڈپس،رننگ اور دیگر ورزش کررہے ہیں۔بابر اعظم کے اس ’روم ورک آﺅٹ‘ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ قرنطینہ کے دوران فالتو وقت میں بھی اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیئے ہوئے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی ویڈیو کو ان کے اکاﺅنٹس پر ہزاروں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔تین دن قبل بھی بابر اعظم نے قرنطینہ سے اپنی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*