تازہ ترین

ٹرمپ نے رابرٹ اوبرائن کو قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد کردیا

Donald Trump

واشنگٹن (م ڈ)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کے حوالے سے مذاکرات کار رابرٹ او برائن کو قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ میں بخوشی یہ اعلان کرتا ہوں کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں یرغمالی امور کے لیے صدر موجودہ خصوصی کامیاب نمائندے رابرٹ سی او برائن کو ہماری قوسلامتی کے نئے مشیر کے لیے نامزد کروں گا۔امریکی صدر نے کہا کہ رابرٹ کے ساتھ میں طویل عرصے تک اور مشکل کام کرچکا ہوں، وہ ایک بہترین کام کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*