تازہ ترین

ٹرانسپورٹ کا نظام کسی بھی معیشت کےلئے شریان کی طرح ہوتا ہے ،چینی صدر

بیجنگ (م ڈ) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت کےلئے شریان کی طرح ہوتا ہے ، ٹرانسپورٹ تہذیبوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی دوسری عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایک اہم خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت کےلئے شریان کی طرح ہوتا ہے اور ٹرانسپورٹ تہذیبوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے،تاریخ کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ قدیم شاہراہ ریشم پر اونٹوں کے قافلوں اور کشتیوں کی شکل میں نقل و حمل نے معاشی انضمام کو فروغ دیا اور لوگوں کو سہولیا ت فراہم کی ہے۔ اس سے افرادی تبادلوں کو فروغ ملا اور دنیا ایک گلوبل ولیج میں تبدیل ہوگئی۔صدر شی جن پنگ نے کہا کہ گزشتہ ایک صدی میں نظر آنے والی بڑی تبدیلیوں جیسے کووڈ-19 کی وبا نے عالمی معاشی بحالی اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی کوششوں کو شدید خطرات سے دو چار کردیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*