تازہ ترین

وی ٹی فور ٹینک پاک چین اسٹریٹجک تعاون کا ایک اور ثبوت ہے،آرمی چیف

Army-Chief-Bajwa

راولپنڈی(آئی این پی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن پر غلبہ برقرار رکھنے اور جارحیت کو روکنے کے لیے روایتی صلاحیتوں کا تسلسل کے ساتھ فروغ ضروری ہے،وی ٹی فور ٹینک پاک چین اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون کا ایک اور ثبوت ہے، اس سے ہماری فارمیشنز کی حربی استعداد میں اضافہ ہوگا ۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق انہوں نے یہ بات گوجرانوالہ کے دورے کے موقع پر چینی ساختہ ٹینک وی ٹی فور کی پاک فوج کی اسٹرائیک کور میں شمولیت کی تقریب سے اپنے خطاب میں کہی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کا کمیشننگ کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے وی ٹی فور ٹینک کی حربی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پرکہا کہ دشمن پر غلبہ برقرار رکھنے اور جارحیت کو روکنے کے لیے روایتی صلاحیتوں کا تسلسل کے ساتھ فروغ ضروری ہے ،ٹینک پاکستان اور چین کے اسٹریٹجک تعاون کا ایک اور ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج میں ان ٹینکوں کی شمولیت سے فارمیشنز کی استعداد بڑھے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ساختہ ٹینک جدید ترین پروٹیکشن، فائر پاوراور تیز ترین نقل وحرکت کا حامل ہے۔ چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک دنیا کے بہترین جدید ٹینکوں کے ہم پلہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*