تازہ ترین

ویکسین کے بعد کرونا وائرس کاقاتل روبوٹ بھی آ گیا

Disease confirmation robots may become legends in war on coronavirus

برسلز (م ڈ)دنیا ابھی بھی کرونا وائرس کے بارے میں پانی جانے والی پریشانیوں کے جلو اور ویکسین کے ذریعے اس پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران ایک سوئس کمپنی نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو ہوائی جہازوں کے اندر کرونا وائرس کو ہلاک کرکے مسافروں کو وبا سے بچا سکتا ہے۔ فضائی سفر کے میدان میں یہ ایک اہم پیش رفت ہے کیونکہ کرونا کی وجہ سے لوگ ہوائی جہازوں سے سفر سے گریز کرتے ہیں۔ اس طرح عوام الناس کا فضائی سفرپر اعتماد ایک بار پھر بحال ہوگا۔فی الحال سوئس طیاروں میں وائرس کلنگ روبوٹ کا تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ روبوٹ الٹرو وایلیٹ شعاعوں سے لیس ہے جس کا مقصد مسافروں کا اعتماد بحال کرنا اور ہوابازی اور سفر کے شعبے کو کوڈ -19 وبائی امراض کے نتیجے میں ہونے والے مزید نقصانات سے بچانا ہے۔سوئس اسٹارٹ اپ یووییا دبئی میں مقیم کمپنی ڈناٹا ایئر سروسز کے تعاون سے سوئس ارب پتی مارٹن ایبنر کی ملکیت ایک چارٹر کمپنی ہیلویٹک ایئرویز کے ایمبیریر طیاروں پر روبوٹکس ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*