تازہ ترین

ویمن کرکٹر جویریہ خان کی بچوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل

سوات(سپورٹس ڈیسک)قومی ویمن کرکٹر جویریہ خان کی پرفضا مقام کالام کے مقامی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔جویریہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بچوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہترین رننگ پارٹنر مل گئے۔انہوں نے کہا کہ وادی سوات کی سیر کے دوران مجھے ان باصلاحیت بچوں کے ساتھ کھیلنے میں بہت اچھا وقت گزرا۔جویریہ کی یہی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر شیئر کی۔پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جویریہ خان کے نئی ٹیم کافی باصلاحیت ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*