تازہ ترین

وکلاءمعاشرے کا باشعور اور پڑھا لکھا طبقہ ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے یہاں ملاقات کی، صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی بھی اس موقع پر موجود تھے، وفد نے بار ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وکلاءمعاشرے کا حساس، باشعور اور پڑھا لکھا طبقہ ہے جو عام آدمی کی انصاف تک آسان رسائی کو ممکن بناتا ہے، بدقسمتی سے دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ میں ہم قابل اور تجربہ کار وکلاءکو کھوچکے ہیں تاہم حکومت نوجوان وکلاءکو قانون کے شعبہ میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے پروگرام کے ذریعہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پیدا ہونے والے خلاءکو پر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ وکلاءکے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے صوبائی حکومت بھرپور معاونت کرے گی تاکہ کوئٹہ بارایسوسی ایشن اور وکلاءاحسن انداز سے اپنے فرائض کی انجام دہی کرسکیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*