تازہ ترین

وفاق کی جانب سے کراچی پر قبضے کی بات کی جارہی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’اس وقت سندھ میں مینڈیٹ ہمارے پاس ہے اور سندھ حکومت کو آئینی و جمہوری طریقے سے نہیں ہٹایا جاسکتا‘.شکار پور مدیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے، کبھی 18ویں آئینی ترمیم پر حملے کررہی ہے تو کبھی گورنر راج لگانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی ہماری حکومت گرانے کی بات کرتی ہے تو کبھی ہمارے لوگوں کو توڑنے کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ’اب حکومت اس انتہا پر آچکی ہے کہ وفاق کی جانب سے کراچی پر قبضے کی بات کی جارہی ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پرزور طریقے سے کراچی پر وفاقی قبضے کی کوششوں کو مسترد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’کراچی پر وفاق کے قبضے کی کوششیں نہ صرف غیرآئینی وغیرقانونی ہیں بلکہ عوام کی خواہشات کے بھی برعکس ہیں‘۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*