وفاقی کابینہ میں ،بڑی تبدیلیاں ، شوکت ترین کو وز ارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دیں، شوکت فیاض ترین کو نیا وزیر خانہ مقرر کر دیا،شوکت فیاض ترین تحریک انصاف حکومت کے چوتھے وزیرخزانہ ہوں گے، اس سے قبل اسد عمر، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور حماد اظہر وزار تخزانہ کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں،سینیٹر شبلی فراز سے وزارت اطلاعات و نشریات واپس لے لی، فواد چوہدری کو دوسری مرتبہ وزارت اطلاعات و نشریات کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور ریونیو کی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے اور ان کی جگہ شوکت فیاض ترین کو وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، حماد اظہر کو وفاقی وزیر توانائی مقرر کیا گیا ہے، کابینہ ڈویژن کے مطابق سینیٹر شبلی فراز سے وزارت اطلاعات و نشریات واپس لے کر فواد چوہدری کو دے دی گئی ہے اور سینیٹر شبلی فراز کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنا دیا گیا ہے۔ عبدالرزاق داﺅد سے صنعت و تجارت واپس لے کر محدوم خسروبختیار کو وزیر صنعت و تجارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، عمر ایوب سے وزارت توانائی واپس لے کر وزیر اقتصادی امور تعینات کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*