تازہ ترین

وفاقی حکومت کا عید الفطر کے موقع پر 6سرکاری چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10سے 15مئی تک ہوں گی،این سی او سی نے گائیڈلائنز بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 8تا 16مئی ‘گھر رہو محفوظ رہو’ کی حکمت عملی پر عمل درآمدکیاجائے گا،این سی او سی کا کہنا ہے کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصد عیدکے دوران ملکی سطح پر نقل و حمل کو محدودکرنا ہے،این سی او سی کے مطابق یوم علی،شب قدر،اعتکاف اور جمعتہ الوداع کے لیے گائیڈ لائنزپر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا،این سی او سی کے مطابق چاند رات کو مہندی، جیولری اورکپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات،ان کے اردگرد موجود ہوٹل، پبلک پارکس اور شاپنگ مالز بھی 8سے 16مئی تک بند رہیں گے،عید کی چھٹیوں کے دوران بین الصوبائی،انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی جب کہ نجی گاڑیوں، رکشوں اور ٹیکسیوں کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*