وزیر اعلیٰ بلوچستا ن کاسمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالر ز کی آمد اور مچھلیاں پکڑنے کی سرگرمیوں کا نوٹس

کوئٹہ(خ ن) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان کی سمندری حدود میں غیر مقامی ٹرالرز کی غیرقانونی آمد اور مچھلیاں پکڑنے کی سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس غیرقانونی ٹرالنگ کے عمل کے مسلسل جاری رہنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے اس حوالے سے سیکرٹری فشریز کو خط لکھا جائے اور وضاحت طلب کی جائے کہ اس غیر قانونی سرگرمی کو روکنے کے لیے اب تک کیوں کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ اگر محکمہ ماہی گیری اس معاملے کو حل نہیں کرتا ہے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ہم اپنی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام اور ماہی گیروں کے نقصان کے تدارک کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*